ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موہن بھاگوت کا ایک بار پھر رام مندر کی تعمیر کا اعادہ : کہا، اپوزیشن رام مندر کی مخالفت نہیں کر سکتا

موہن بھاگوت کا ایک بار پھر رام مندر کی تعمیر کا اعادہ : کہا، اپوزیشن رام مندر کی مخالفت نہیں کر سکتا

Tue, 02 Oct 2018 22:46:14    S.O. News Service

ہردوار2اکتوبر ( ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی ایودھیا میں رام مندر کی کھل کر مخالفت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ملک کی اکثریت آبادی کا حصہ ہیں ۔

بھاگوت نے کل یہاں پتنجلی یوگ پیٹھ میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کے متعلق سنگھ اور بی جے پی کے عزم کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کچھ کاموں کو کرنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کام کرنے میں تاخیر ہو جاتی ہے اور کچھ کام تیزی سے ہوتے ہیں وہیں کچھ کام ہو ہی نہیں پاتے کیونکہ حکومت میں نظم و ضبط میں ہی رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کی اپنی سرحدیں ہوتی ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ سادھو اور سنت ان حدود سے باہر ہیں اور انہیں مذہب، ملک اور سماج کی تخلیق نو کے لئے کام کرنا چاہیے۔یہاں سادھوسے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی ایودھیا میں رام مندر کی کھل کر مخالفت نہیں کر سکتیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ رام اکثریتی طبقے کے خدا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے اپنے حدیں ہوتی ہیں۔ ملک میں اچھا کام کرنے والے کو کرسی پر بنا رہنا پڑتا ہے۔مگر ملک میں یہ ماحول ہے کہ یہ کام نہیں ہوا تو کرسی تو جائے گی ، کرسی پر بیٹھا کون ہے، یہ ضروری ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بابا رام دیو نے کہا کہ جہاں وزیر اور امیر لوگ اکثر ناکام ہو جاتے ہیں وہاں سادھو کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اور امیر سادھو سنتوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہمیں ان وزیروں اور امیروں سے کوئی امید نہیں ہے۔ جو کام وزیر اور امیر نہیں کر پاتے وہ کام سادھو سنت کرنے کے قابل ہیں۔
 


Share: